مکتوب آسٹریلیا — Page 187
187 اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے یہ بھی کہا گیا کہ زمین کی ضرورت مردوں کی نسبت زندوں کو زیادہ ہے اس لئے متبادل طریقے سوچے جائیں بہر حال حکومت نے فیصلہ کیا کہ قبروں کی زمین کو معین عرصہ کے لئے کرایہ پر دینے کا سلسلہ فی الحال شروع نہیں کیا جائے گا۔یہ خبر جہاں اہل قبور کے لئے اطمینان کا باعث ہوگی وہاں زندوں کے لئے بھی باعث تسلی ہوگی جو روز بروز اپنے اپنے حصہ کی دوگز زمین کی طرف رواں دواں ہیں۔( الفضل انٹر نیشنل 22۔13۔95) انٹرنیشنل