مکتوب آسٹریلیا — Page 159
159 کیسا ہوگا اور آیا شمالی افریقہ کی مکھیاں فرانس والوں کو اور فرانس والی سپین والوں کو برداشت کر سکیں گی یا نہیں اور پھر کسی نے کہا ہوگا کہ مکھیاں بہر حال مکھیاں ہیں کوئی انسان تو نہیں کہ باہم فساد کریں گی اور ایک دوسرے کا خون بہائیں گی۔اور یوں بغیر کسی کھنکہ کے بھرتی کر لی گئیں اور بغیر تنخواہ کے مزدور میر آگئے۔(الفضل انٹر نیشنل)