مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 118 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 118

118 کے علاوہ ایک اور شاخ بھی ہے اس کو Psychokinesis کہتے ہیں۔اس میں انسان محض اپنے ذہنی قوت کے ذریعہ مادی چیزوں پر اثر ڈالتا ہے اور اپنی قوت ارادی سے دیا سلائی وغیرہ کسی چیز کو نیچے گرا دیتا ہے (لیکن ان چیزوں کا نیکی و تقویٰ اور روحانیت سے کوئی تعلق نہیں ) جن دنوں امریکہ اور روس کی سرد جنگ جاری تھی تو سی آئی اے کو احساس ہوا کہ ہم شاید ESP کے استعمال میں روس سے پیچھے رہ گئے ہیں تو بقول پروفیسر Jessica Utis سی آئی اے نے کچھ ایسے آدمی بھرتی کئے جو اس علم کے شناسا ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔Ms Utis جو کیلیفورنیا یونیورسٹی کی پروفیسر ہیں وہ بھی اس تحقیق میں شامل تھیں اس گروپ کے سپرد یہ کام کیا گیا کہ وہ اس علم کی مدد سے روس کے ایک سو سیاسی و فوجی نشانوں کا پتہ لگائیں ان میں وہ ۵۲ امریکی یرغمالی بھی شامل تھے جو ایران میں ۱۹۷۹ء میں ۴۴۴ دن تک محصور رہے۔اس کے علاوہ ان کو روسی اور امریکی ہوائی جہازوں اور پانی کی تہہ میں آبدوزوں سے رابطہ کا فرض بھی سونپا گیا تھا۔پروفیسر صاحبہ نے کہا کہ انہوں نے ان سب کوششوں کا بغور مطالعہ کیا ہے اور ان دستاویزات کے معائنہ کے بعد وہ کہہ سکتی ہیں کہ ایسے حتمی شواہد ملے ہیں جن سے یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ESP (یعنی چھٹی حس ) ایک حقیقت ہے اور یہ علم ایسا ہی ہے جیسے دوسرے سائنسی علوم۔دوسری طرف امریکی Committee Senate Appropriations نے بھی اس طرح کی تحقیق ایک دوسرے ادارہ کے سپرد کی تھی ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے نہایت اہم شواہد ESP کے حق میں دیکھے ہیں لیکن یہ ایسے نہیں کہ ان کے ذریعہ کوئی قابل اعتماد از نیشنل سیکوریٹی کے مقصد کے لئے حاصل کئے جاسکیں بس لیبارٹری کی حد تک ہی یہ تجربات کچھ کامیاب کہے جاسکتے ہیں۔خبر ماخوذ ہیرلڈ، ABC TV پروگرام) (الفضل انٹر نیشنل 22۔3۔96)