مکتوب آسٹریلیا — Page 433
433 آسٹریلیا کے کیتھولک پادریوں کی شرط تحجر د کے خلاف بغاوت آسٹریلیا کے کیتھولک پادریوں نے پوپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر شادی نہ کرنے کی پابندی ختم کی جائے ان کے مطالبہ کی تائید میں سڈنی مارٹنگ ہیرلڈ میں بہت سے خطوط ،مضامین اور ایک ادار یہ لکھا گیا ہے جن میں سے چند اقتباسات ہدیہ قارئین ہیں۔ایک صاحب Brian Haili لکھتے ہیں: اس بات کا بہت ہی کم امکان ہے کہ پادریوں کا مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔لیکن اگر یوں ہو جائے تو چرچ میں عورتوں کی بڑی اہمیت کا حامل اثر نفوذ کر جائے گا۔اب تک یہ تھا کہ عملاً تو مرد و عورت کی مساوات کو نظر انداز کیا جارہا تھا جبکہ زبانی کلامی ان کو مساوی حقوق دینے کی تلقین کی جاتی تھی جو ایک بریکار بات تھی۔اب پادریوں کو بھی بیویوں ، ماؤں ، خاوندوں اور باپوں کا کردار 66 اور ضرورت کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔“ ایک اور صاحب Owen Koegh لکھتے ہیں: وو و مجھے کامل یقین ہے کہ آج کیتھولک چرچ کے اہم مسائل میں سے