مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 406 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 406

406 ٹورین والا کفن سات صدیاں پرانا نہیں بلکہ بائبل کے زمانے کا ہے ۱۹۸۸ء میں کفن ٹورین پرتحقیق کرنے کے لئے سائنسدانوں کی ایک ٹیم بنائی گئی تھی جن کا کام اس کپڑے کی عمر معلوم کرنا تھا۔اس غرض کے لئے چادر کے کچھ ٹکڑے کاٹ کر دیئے گئے تھے۔اس وقت انہوں نے اعلان کیا تھا کہ کپڑا ۱۲۶ تا ۱۳۹۰ عیسوی کے عرصہ سے تعلق رکھتا ہے۔اس ابتدائی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن مسٹر یمنڈ روجر ز بھی تھے۔کئی سال کے غوروفکر کے بعد اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کمیٹی کا عمر کا اندازہ غلط (Invalid) تھا۔اصل کفن کی حفاظت یا مرمت کے لئے اسکی پشت پر کہیں بعد میں ایک اور چادرسی دی گئی تھی۔مسٹر روجرز کہتے ہیں کہ چونکہ یہ ٹیسٹ اس حفاظتی چادر کے ٹکڑوں پر کئے گئے تھے اس لئے درست نہ تھے۔وہ کہتے ہیں میں خود ۱۹۸۸ء کے مہیا کردہ نمونوں اور اصل چادر کے ۳۲ ٹکڑوں پر کیمیائی ٹیسٹ کر چکا ہوں وہ دونوں ایک دوسرے سے کئی لحاظ سے مختلف تھے اس لئے ان کی عمریں بھی مختلف تھیں۔نیز اصل چادر کے حصوں پر ایک کیمیکل کمپاؤنڈ (Vanilin) موجود نہ تھا۔اگر چادر سات سوسال پرانی ہوتی تو اس کے نشانات (Traces) ان پر ضرور موجود ہوتے ، وہ اتنے کم عرصہ میں ضائع نہیں ہو سکتے۔کپاس وغیرہ کے ریشوں میں ایک کیمیائی مادہ Lignin ہوتا ہے جو حرارت کے زیر اثر وقت کے ساتھ ساتھ