مکتوب آسٹریلیا — Page 348
348 یہ بات واضح ہے کہ یہاں دجل کا نام انہیں عظیم عیسائی طاقتوں کو دیا گیا ہے جن کے لئے مقدر تھا کہ وہ ایک روز تمام دنیا پر حکومت کریں گی۔ہوائی جہاز۔بحری جہاز اور مختلف گاڑیاں دجال کے گدھے ہی کی مختلف شکلیں ہیں۔یہی ہیں جن کی غیر معمولی تیز رفتاری نے عیسائی اقوام کو دنیا پر غلبہ حاصل ہونے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔پس جب دجال کے گدھے کو شناخت کر لیا تو اس کے مالک کو پہچاننے میں کیا مشکل رہی۔یہی وہ طاقتیں ہیں جن کے روحانی مقابلہ کے لئے خدا نے مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے جب دجال کی فوجیں صف آرا ہو چکیں تو ضروری تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود بھی اپنی فوجوں کے ساتھ ان کے بالمقابل اتارا جاتا۔