مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 25 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 25

شما 25 زار روس کی تدفین خدا کی ایک تقدیر کے ظہور کا اعلان ہے مملکت روس کا شہنشاہ زار روس 1919ء میں بالشویکوں کے ہاتھوں مع اپنے خاندان کے قتل ہوا اور اس طرح انقلاب روس کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان الفاظ میں کی تھی کہ زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی با حال زار جن حالات میں وہ قتل ہوا وہ بہت دردناک تھے اور اس کا حال زار تاریخ کے صفحات میں رقم ہو چکا ہے۔کمیونزم کا انقلاب مذہب اور خدا کے خلاف ایک ایسی منظم بغاوت تھی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔اب گزشتہ ماہ اسی سال کے بعد زار روس کی ہڈیاں اکٹھی کر کے عیسائی طریق پر جنازہ پڑھ کر شاہی اعزاز کے ساتھ دفن کی گئیں۔یہ گویا اس کمیونسٹ نظام کے خاتمہ کا اعلان تھا جس کے ہاتھوں میں زار حال زار کو پہنچا تھا۔وہ جو مذہب کو زمین سے اور خدا کو آسمان سے نکالنے کا عزم لے کر اٹھے تھے وہ خود ہی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔چونکہ اس زمانہ میں لوگوں کو خدا اور مذہب اسلام کی طرف بلانے کے لئے حضرت مسیح موعود