مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 178 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 178

178 چودہ ہزار سال قبل شمالی اور جنوبی امریکہ میں بھی آسٹریلیا کی اصل نسل کے لوگ آباد تھے امریکہ اور برازیل کے سائنس دانوں نے ہزاروں سال پرانی انسانی کھوپڑیوں پر جو علیحدہ علیحدہ تحقیق کی ہے اس کے نتائج حیران کن طور پر یکساں نکلے ہیں۔دونوں کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ چودہ ہزار سال قبل شمالی اور جنوبی امریکہ میں بھی وہی نسل آباد تھی جو آسٹریلیا میں تھی۔یہ تحقیق اس عام خیال کے خلاف ہے کہ امریکہ میں سب سے پہلے منگولین نسل آباد تھی جو آسٹریلیا میں تھی۔یہ تحقیق اس عام خیال کے خلاف ہے کہ امریکہ میں سب سے پہلے منگولین نسل کے ریڈ انڈین آباد ہوئے تھے۔بلکہ ان سے پہلے آسٹریلیا کے (Aborigines) وہاں پہنچ چکے تھے۔اس تھیوری کے مطابق چالیس ہزار سال سے زیادہ عرصہ گزرا کہ اس نسل کے لوگ ایشیا سے ہجرت کر کے آسٹریلیا میں آباد ہوئے۔بعد میں ان کی ایک شاخ آج سے چودہ ہزار سال قبل آبنائے بیرنگ (Bering Strait) سے ہوتے ہوئے ایشیا سے براعظم امریکہ میں جا آباد ہوئی۔وہ زمین کے آخری برفانی دور کا زمانہ تھا۔(اب سے گیارہ تا ستائیس ہزار سال قبل ) اور یہ آبناء زمینی پل کا کام دے رہی تھی۔( الفضل اند نیشنل 12۔7۔96)