مکتوب آسٹریلیا — Page 75
15 75 کیا ایک اور جہان Antimatter کا بھی ہے؟ ہماری کائنات مادہ یعنی Matter سے بنی ہوئی ہے جس میں سو کے قریب عناصر (Eliments) ہیں جیسے کاربن ، آکسیجن، ہائیڈروجن ، لوہا،سونا وغیرہ۔سائنس دانوں کا خیال تھا کہ ایک اور کائنات ایسی بھی ہونی چاہئے جو اس کا الٹ ہو جس طرح شیشہ میں عکس ہوتا ہے۔یعنی اینٹی میٹر (Antimatter) کی بنی ہوئی ہو۔اس خیال کو سائنس فکشن کا موضوع بنایا گیا چنانچہ ایک سلسلہ وار فلم سٹار ٹریک (Star Track) میں ری ایکٹر کا ایندھن اینٹی میٹر سے بنا ہوا دکھایا گیا تھا۔مادہ اور اس کا الٹ یعنی Matter and Antimatter جب اکٹھے ہوتے ہیں تو دونوں مٹ جاتے ہیں اور عظیم الشان طاقت Energy میں بدل جاتے ہیں۔خبر آئی ہے کہ سائنس دان پہلی بار مینٹی ہائیڈ روجن ایٹم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ہائیڈ روجن ایٹم سب سے سادہ ایٹم ہے جس کے مرکز میں مثبت بجلی کا حامل اینٹی پروٹون اور باہر لگ اینٹی الیکٹرون یا (Positron) جو مثبت بجلی کا حامل ہوتا ہے۔اگر سائنس دان ایک پروٹون ہوتا ہے اور اس کے اردگرد گھومنے والا ایک منفی بجلی کا حامل اینٹی میٹر بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے طاقت ور ہتھیار بنانے کا ایک اور ذریعہ ان کے ہاتھ آجائے گا۔اس تحقیق کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ سائنس دانوں کو یقین ہے کہ جہاں ہماری کائنات مادہ کی اینٹوں سے بنی ہوئی ہے وہاں ایک اور اتنی ہی بڑی کا ئنات اینٹی میٹر کی بھی ہے