مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 64 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 64

64 حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں امور کے بارہ میں فرمایا تھا کہ مومن اس لئے کھاتا ہے تا زندہ رہے اور کافر اس لئے زندہ رہتا ہے تا کھائے۔نیز فرمایا کہ تم میں سے سب سے اچھا وہ ہے جو اپنی بیوی بچوں کے ساتھ اچھا ہے اور میں تم میں سے سب سے اچھا ہوں۔بعض لوگ اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے بجائے اپنا سکون باہر دوستوں اور سہیلیوں میں تلاش کرتے ہیں اور ان میں مقبول ہونے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ان کے لئے اس میں سبق ہے۔قرآن کے مطابق اللہ نے میاں بیوی کے درمیان مووت ورحمت رکھ دی ہے اور اسی میں زندگی کا سکون ہے۔خدا فرماتا ہے اور اس کے نشانوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس میں سے تمہارے لئے جوڑے بنائے ہیں تاکہ تم ان کی طرف سے تسکین حاصل کرو اور تمہارے درمیان پیار اور رحم کا رشتہ پیدا کیا ہے۔اس میں فکر کرنے والے لوگوں کے لئے بڑے نشان ہیں (الروم :۲۲) ( الفضل انٹرنیشنل 27۔12۔96)