مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 57 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 57

57 انسان ہی نہیں بلکہ دوسری انواع بھی ہمیشہ ہجرت کرتی اور نئی بستیاں آباد کرتی چلی آئی ہیں درختوں پر رہنے والی پندرہ سبز رنگ کی چھپکلیوں نے درختوں کے گٹھ پر بیٹھ کر ۳۲۰ کلو میٹر دور سمندر پار کے ایک ملک میں پہنچ کر اس بات کی تصدیق کر دی ہے جو سائنسدان ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ صرف اہل نظر انسان ہی تازہ بستیاں آباد نہیں کرتے حیوان بھی ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔۱۹۹۵ء میں جنوبی امریکہ کے علاقہ کریبین میں ایک سخت سمندری طوفان آیا تھا۔اس وقت ایک جزیرہGuadeloupe سے کچھ درخت دوسرے جزیرہ Anguilla تک بہہ کر پہنچے۔ان پر بیٹھ کر پندرہ بڑے سائز کی چھپکلیاں بھی وہاں پہنچ گئیں اور گزشتہ اڑ ہائی سال میں ان کی نسل وہاں خوب پھل پھول رہی ہے۔اس قسم کی چھپکلیاں وہاں پہلے نہیں ہوا کرتی تھیں۔یوں تو درختوں وغیرہ کے ساتھ چمٹ کر مینڈک اور کیڑے مکوڑے پہلے بھی نقل مکانی کیا کرتے تھے لیکن اس قسم کی مخلوق کی یہ پہلی مثال سامنے آئی ہے۔یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے پروفیسر آرچر کہتے ہیں کہ چوہوں جیسے کترنے والے جانور (Rodents) پانچ چھ ملین سال پہلے یقیناً اسی طرح آسٹریلیا پہنچے ہوں گے جس طرح چھپکلیاں پہنچی ہیں۔البتہ بڑے بڑے جانوروں کے بارہ میں اندازہ ہے کہ تیر کر آئے ہوں گے۔ہاتھی