مکتوب آسٹریلیا — Page 39
39 کوے بہت ہوشیار ہوتے ہیں یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ کوے بہت ہوشیار ہوتے ہیں لیکن اس پر بہت کم لوگوں نے غور کیا ہے کہ اللہ نے ان کو اتنی ذہنی صلاحیت عطا کی ہے کہ یہ اپنے مقصد اور ضرورت کے مناسب حال پتھر کے اوزار بنا سکتے ہیں۔یہ ایسے اوزار بناتے ہیں جن سے وہ مکڑیوں کیڑے مکوڑوں اور اپنے ننھے شکاروں کو ان کی محفوظ رہائش گاہوں سے باہر کھینچ سکیں۔کوؤں کے ہتھیاروں کا معیار انسانوں کے ان آباؤ اجداد کے برابر ہے جو ہیں لاکھ سال پہلے زمین پر رہا کرتے تھے۔رسالہ نیچر میں درج مضمون کے مطابق کوئے تنکوں کو موڑ کر ان سے بک بنا لیتے ہیں۔اور سخت قسم کے پتوں سے کاٹنے والی آریاں بنا لیتے ہیں پھر کوؤں کو اپنے ہتھیاروں سے اتنا پیار ہوتا ہے کہ ان کو استعمال کر کے پھینک نہیں دیتے بلکہ آئندہ کے استعمال کے لئے بچا چھوڑتے ہیں اور جب غذا کی تلاش میں نکلتے ہیں تو ان کو اپنے گھر سے ساتھ لے کر چلتے ہیں اور ان کو اپنی چونچ اور پہنچوں میں باری باری منتقل کرتے رہتے ہیں۔ان کو یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ کون سی چٹان نرم ہے اور ہتھیار بنانے (ماخوذ از ہیرلڈ ۲۰ جنوری ۱۹۹۶ء) کے لئے موزوں ہے۔قرآن کریم میں بھی کوؤں کی تکنیکی صلاحیت کا ذکر ملتا ہے جہاں ایک کوے نے اپنے مردے بھائی کی لاش کو زمین میں دبا کر آدم کے ایک بیٹے کو اپنے مقتول بھائی کی لاش کو دفن کرنے کا سبق دیا تھا۔چنانچہ فرماتا ہے: