مکتوب آسٹریلیا — Page 35
35 آسٹریلیا میں ۳۰ ہزار سالہ پرانی چکی کی دریافت آسٹریلیا میں کڑی سپرنگز (Cuddie Springs) کے مقام پر کھدائی کے دوران کوئی چار ہزار پرانی اشیاء کے ٹکڑے دستیاب ہوئے ہیں جو تقریباً تمہیں ہزار سال قبل آسٹریلیا کے باسی استعمال کیا کرتے تھے عام اندازہ ہے کہ یہاں کے اصلی باشندے (Aborigines) کم از کم چالیس ہزار سال سے آسٹریلیا میں رہ رہے ہیں۔جو ٹکڑے دستیاب ہوئے ہیں ان میں ایسے پتھر بھی ملے ہیں جن پر دانے کوٹے یا پیسے جاتے تھے ان ٹکڑوں پر کنگرو اور خرگوشوں وغیرہ کے بال اور خون کے دھبے بھی ملے جن کو وہ شکار کیا کرتے تھے۔یہ تحقیق اس لحاظ سے اہم ہے کہ اب تک اس سے زیادہ پرانے پتھر کے آلات و اوزار کسی اور جگہ سے دستیاب نہیں ہوئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پتھر کا زمانہ اس سے بہت پہلے شروع ہو چکا تھا جواب تک سمجھا جاتا تھا۔نیز اس زمانہ میں بھی لوگ کا شتکاری کرتے تھے۔دانے کوٹ کر روٹی پکاتے اور شکار پتھروں کے ہتھیاروں سے کیا کرتے تھے۔اس سے قبل سب سے پرانے پتھر کے آلات مصر سے دریافت ہوئے تھے جو انیس ہزار سال پرانے تھے۔( الفضل انٹر نیشنل 28۔6۔96)