مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 393 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 393

393 دنیا کی عمر یہ کا ئنات کب سے ہے؟ زمین کب وجود میں آئی ؟ اس میں حیات کب پیدا ہوئی ؟ انسان نے کب جنم لیا؟ زمین کا انجام کیا ہے؟ اس کا خاتمہ کب اور کیسے ہوگا ؟ یہ وہ چندسوالات ہیں جو ہمیشہ سے انسان کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں اور فلاسفر اور سائنسدان ان گتھیوں کو سلجھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔جوں جوں انسان کا علم ترقی کرتا گیا متعدد نظریات قائم ہوتے اور تبدیل ہوتے رہے۔اس مقالہ کا مقصد سائنس اور قرآن و حدیث اور تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روشنی میں ان سوالوں کا جواب تلاش کرنا ہے۔وباللہ التوفیق عمر زمین از روئے سائنس زمین کی عمر کے متعلق سائنسدانوں کے مختلف نظریات Mr۔W۔Maxwall Reed اپنی کتاب The Stors for Sam میں زمین کی عمر کے بارہ میں مختلف نظریات کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: وو یہ ہے ہماری زمین کی قدیم تاریخ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ بہت کچھ جان لینے کے باوجود ہم ابھی کچھ بھی نہیں جانتے۔ہم سب کے سب زمین کے حال اور مستقبل کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش