مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 33 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 33

33 33 کیا زمین پر زندگی مریخ سے آئی تھی ؟ سائنسدان عموماً یہ خیال کرتے ہیں کہ زندگی کا آغاز جن جراثیم سے ہواوہ زمین میں ہی کہیں گرم پانی کے جوہڑوں کے کیچڑ میں پیدا ہوئے تھے کیونکہ بھوکے جراثیم کے لئے ان میں وافر خوراک موجود تھی لیکن ایک چونکا دینے والا نظر یہ حال ہی میں یہ پیش کیا گیا ہے کہ گرم کیچڑ سے بھی پہلے یہ جراثیم نظام شمسی کے سیاروں جیسے زمین۔مریخ، زہرہ ( Venus) عطارد(Mercury) وغیرہ کی چٹانوں کے اندر جنم لے چکے تھے اور شہب ثاقبہ کے اندر شدید گرمی اور دباؤ میں محفوظ رہتے ہوئے بچتے بچاتے زمین کی سطح پر پانی کے جو ہڑوں تک پہنچتے تھے آج سے تقریباً ۸ ۳۰ تا ۴ ارب سال بڑے بڑے حجم کے سیاروں کے ٹکڑے کثرت سے زمین پر گرا کرتے تھے اس وقت تک نظام شمسی کوکروں کی شکل اختیار کئے ہوئے تقریباً ایک ارب سال گزر چکے تھے یہ نظریہ ایڈلیڈ ( آسٹریلیا ) یونیورسٹی کے بین الا قوامی شہرت کے حامل ماہر فلکیات پروفیسر پال ڈیویز نے حال ہی میں پیش کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ نظام کشسی کے مختلف کروں کے درمیان زندگی کا تبادلہ کثرت سے ہوتا رہا ہے اور غالبا اس وقت بھی ہو رہا ہے۔پرانے ڈی۔این اے (DNA) جو زمین سے مٹ چکے ہیں وہ ایک دفعہ پھر یہاں پر سراٹھا سکتے ہیں جن سے زندگی ایک دفعہ پھر نئے سرے سے شروع ہو سکتی ہے یا کئی قسم کے حیران کن اور عظیم نتائج ظہور میں آسکتے ہیں۔زمین کے اندر گہرائی میں ایسے سخت جان بیکٹیر یا ملے ہیں جو سو درجہ سینٹی گریڈ کے پانی میں بھی خوب نشو و نما پاتے ہیں ان کو Archaea کہا