مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 377 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 377

377 دوسری حالت دوسری سے تیسری اور اسی طرح ہر چیز فنا اور ارتقاء کے دائرہ میں آگے ہی آگے بڑھتی جاتی ہے اور تمام مخلوقات کا دائرہ اول و آخر خدا کی ذات سے شروع ہوکر اسی پر ختم ہو جاتا ہے اور یہ کیسے ہوتا ہے یہ وہ راز ہے جو خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: پس جیسا کہ خدا نے اس آیت میں کہ وَخَلَقَ كُلَّ شيءٍ “ (الفرقان:۳) ہے لفظ کل کے ساتھ جو احاطہ تامہ کے لئے آتا ہے ہر ایک چیز کو جو اس کے سوا ہے مخلوق میں داخل کر دیا۔ایسا ہی اس لفظ کل کے ساتھ اس آیت میں جو كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ (القصص:۸۹) یعنی ہر ایک چیز معرض ہلاکت میں ہے اور مرنے والی ہے بجز خدا کی ذات کے کہ وہ موت سے پاک (صفحه: ۱۶۵) پس اگر امریکہ اور آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے مرتے ہوئے سورج ،ستارے، آسمان پر مشاہدہ کئے ہیں تو یہ خدا کے سنت کے عین مطابق ہے جو ہر مخلوق پر حاوی ہے اور کوئی چیز اس سے باہر نہیں۔( الفضل انٹر نیشنل 9۔10۔98)