مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 305 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 305

305 بظاہر مادی معلوم ہوتے ہیں رجم شیاطین سے کیا تعلق ہے اور کیونکر معلوم ہو کہ در حقیقت اس حادثہ سے شیاطین آسمان سے رفع اور دور کئے جاتے ہیں۔“ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ایسے اعتراض در حقیقت اُس وقت پیدا ہوتے ہیں کہ جب روحانی سلسلہ کی یادداشت سے خیال ذہول کر جاتا ہے یا اس سلسلہ کے وجود پر یقین نہیں ہوتا ورنہ جس شخص کی دونوں سلسلوں پر نظر ہے وہ بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ اجرام علوی اور اجسام سفلی اور تمام کا ئنات الجو میں جو کچھ تغیر اور تحول اور کوئی امر مستحدث ظہور میں آتا ہے اُسکے حدوث کی درحقیقت دو علتیں یا موجب ہیں: اول: پہلے تو یہی سلسلہ ململ نظام جسمانی جس سے ظاہری فلسفی اور طبعی بحث اور سروکار رکھتا ہے اور جسکی نسبت ظاہر بین حکماء کی نظر یہ خیال رکھتی ہے کہ وہ جسمانی علل اور معلولات اور موثرات اور متاثرات سے منضبط اور ترتیب یافتہ ہے۔دوم: دوسرے وہ سلسلہ جوان ظاہر بین حکماء کی نظر قاصر سے مخفی ہے اور وہ خدا کے ملائک کا سلسلہ ہے جو اندرہی اندر اس ظاہری سلسلہ کو مدد دیتا ہے اور اس ظاہری کاروبار دکو انجام تک پہنچا دیتا ہے اور بالغ نظر لوگ بخوبی اس بات کو سمجھتے ہیں کہ بغیر تائید اس سلسلہ کے جو روحانی ہے ظاہری سلسلہ کا کام ہرگز چل ہی نہیں سکتا۔۔۔بہر حال یہ ثابت ہے کہ قادر مطلق نے دنیا کے حوادث کو صرف اسی ظاہری سلسلہ تک محصور اور محدود نہیں کیا بلکہ ایک باطنی سلسلہ ساتھ ساتھ جاری ہے۔اگر آفتاب ہے یا ماہتاب یاز مین یاوہ بخارات جن سے پانی برستا ہے یاوہ آندھیاں جو زور سے آتی ہیں یا وہ اولے جو زمین پر گرتے ہیں یا وہ شہب ثاقبہ جوٹوٹتے ہیں اگر چہ یہ تمام چیزیں اپنے کاموں اور تمام تغیرات اور تحولات