مکتوب آسٹریلیا — Page 23
23 23 تیسری دنیا کے افراد میں ذہنی صحت کا بحران اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تیسری دنیا میں ذہنی صحت کا معیار تیزی سے گر رہا ہے جس کی وجہ عمر میں زیادتی ، غربت اور تشدد وغیرہ ہیں اور یہ امر گروہی جھگڑوں اور عدم استحکام میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے اور کئی جسمانی بیماریاں بھی اس سے جنم لے رہی ہیں۔رپورٹ کے مصنف Dr۔Kleinman نے لکھا ہے کہ چونکہ ذہنی بیماریاں ایک وجہ شمار ہوتی ہیں لہذا انہیں چھپایا جاتا ہے۔اب وقت ہے کہ ان ملکوں کی حکومتیں اور بین الاقوامی تنظیمیں اس طرف توجہ کریں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں خود کشی کا تناسب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور امریکہ سے چار گنا زیادہ ہے۔خود کشی میں سری لنکا کے بعد ہنگری کا نمبر آتا ہے۔ملائشیا ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بیچے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں دو تین گنا زیادہ ذہنی طور پر کمزور یعنی Mentally Retarted ہوتے ہیں۔مرگی کی بیماری لاطینی امریکہ اور افریقہ میں یورپ اور امریکہ کے مقابلہ میں تین تا پانچ گنا زیادہ ہے۔اس وقت دنیا میں کوئی چار کروڑ ( چالیس ملین ) پناہ گزین اور گھروں سے نکالے ہوئے لوگ ہیں۔سیاسی تشدد نے ان کو کئی قسم کے پہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرہ سے دو چار کر رکھا ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سب دنیا مل کر اس کا کچھ چارہ کریں اور ذہنی صحت کے کاموں کو افریقہ، ایشیا ، لاطینی امریکہ اور شرق اوسط میں تیز کیا جائے۔