مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 240 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 240

240 پڑھنے والا بین اب تک ایسی عینک تو کوئی نہیں بنی جس کو پہن کر ان پڑھ بھی پڑھنے لگیں لیکن اس کی بجائے اب ایک کمپنی (Sieko Instruments) نے ایک ایسا قلم ایجاد کر لیا ہے جو اگر کسی ٹائپ شدہ لفظ پر رکھا جائے تو اس کو اونچی آواز سے پڑھ کر سنا دیتا ہے۔اس کا نام Quicktionary Reading pen ہے اور جیسی سائز کا ہے۔کوئی تین سو ڈالر اس کی قیمت ہے لیکن یہ تحریر کو ایک ایک لفظ کر کے ہی پڑھ سکتا ہے۔بہر حال جن کے لئے عینک سے پڑھنا بھی ممکن نہیں لیکن وہ سن سکتے ہیں ان کے لئے مفید ایجاد ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 4۔6۔99)