مکتوب آسٹریلیا — Page 212
212 آسٹریلیا کانھا منا ہیرو آسٹریلیا کا قصبہ بونارگہ میں ایک نادر میموریل ہال تعمیر کیا گیا ہے جو ایک ننھے ہیرو کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ہے اور دنیا بھر میں اپنی طرز کی واحد یادگار ہے۔یہ ہیرو بہت گمنام ہے۔آسٹریلوی بھی نہیں بلکہ انسان بھی نہیں بلکہ ایک نھا پتنگا ہے۔ہوا یہ کہ ۱۹۲۵ء میں ناشپاتی کے باغوں میں خاردار کیکٹس (Cactus) کثرت سے پیدا ہو گیا جسے ناشپاتی کی طاعون کا نام دیا گیا۔جب کوئی علاج کارگر نہ ہوا تو ۱۹۳۶ء میں ارجنٹائن سے یہ پتنگا درآمد کیا گیا جوکیکٹس کے پھولوں کو چٹ کر جاتا ہے اور اسے افزائش سے روک دیتا ہے۔یہ اتنی بڑی خدمت تھی جو آج بھی جاری ہے کہ اس کی قدر افزائی میں مذکورہ بالا ہال تعمیر کیا گیا۔لیکن یہ اپنی نوعیت کا واحد کیٹر انہیں بلکہ اور بھی کئی ہیں جن کی افادیت اور خدمات کا واضح اقرار کیا جانے لگا ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 8۔3۔96)