مکتوب آسٹریلیا — Page 176
176 پچھلوں اور فصلوں کی بیماریوں کے لئے ہو میو پیتھی طرز علاج پھلوں اور فصلوں کی بیماریوں کے علاج کا عام طریق تو یہ ہے کہ ان پر جراثیم کش ادویہ چھڑ کی جاتی ہیں۔جن سے بیماری پیدا کرنے والے جراثیم مرجاتے ہیں۔یہ طریق علاج ڈاکٹری کی اینٹی بائیوٹک ادویہ کے مشابہ ہے۔اس میں نقصان یہ ہے کہ وہ جراثیم ان دواؤں کے عادی بنتے جارہے ہیں اور اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کر کے ان کے خلاف قوت مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں۔وہ دوائیں غیر موثر ہونے لگتی ہیں تو نئی دوا ئیں تلاش کرنا پڑتی ہیں۔نیز انہی دواؤں کے زہریلے اثرات کسی نہ کسی شکل میں تھوڑا بہت ان انسانوں اور حیوانوں تک بھی پہنچتے ہیں جو انہیں استعمال کرتے ہیں۔اس مسئلہ کے حل پر آسٹریلیا کے سائنس دان غور کر رہے ہیں۔اب انہوں نے ایک جدید طریق علاج دریافت کیا ہے جس میں پودوں کو ایسی دوائیں دی جائیں گی جو بجائے جراثیم کو براہ راست مارنے کے خود پودوں کی اپنی قوت مدافعت کو اس طرح ابھاریں گی کہ وہ جراثیم کا مقابلہ کر کے ان کو ختم کر سکیں۔گویا پودے اپنا علاج خود کریں گے۔پودوں کی قوت مدافعت کو بڑھایا اور ابھارا جائے گا۔یہ دوائیں زہریلی نہیں ہونگی۔یہ طریق علاج اپنی فلاسفی میں ہومیو پیتھی سے مشابہ