مکتوب آسٹریلیا — Page 175
175 آپ کاٹی وی ویڈیوفون کا کام بھی کرے گا ویڈ یوفون میں آپ بات چیت کے علاوہ تصویر بھی دیکھتے ہیں۔حال ہی میں امریکہ کی ایک کمپنی (MCI Corporation) نے ایک ایسے آلہ کی نقاب کشائی کی ہے جو آپ کے ٹی وی پر پڑا ہوگا اور اس میں ایک چھوٹا سا کیمرہ نصب ہوگا اور آپ کے ٹی وی اور فون دونوں کے ساتھ منسلک ہوگا۔جب آپ کے فون کی گھنٹی بجے گی آپ ٹی وی بند کر کے فون اٹھا لیں اگر دوسری طرف بھی ایسا آلہ نصب ہے تو آپ دوسری طرف بولنے والے کی جہاں آواز سنیں گے وہاں اس کی تصویر بھی ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔اگر آپ خود ٹی وی کے سامنے اس وقت تک نہیں آنا چاہتے تو کیمرہ کے لینز (Lense) پر پردہ ڈال دیں۔اس آلہ کی قیمت ۳۰۰ ا ڈالر ہوگی اور فون کا خرچ اتنا ہی ہوگا جتنا آج کل بغیر تصویر کے ہوتا ہے۔آپ بات چیت کو وی سی آر پر ریکارڈ بھی کرسکیں گے اور منہ ہلائے بغیر بھی ہزاروں میل دور بیٹھے ہوئے کو پیغام دے سکیں گے۔خیال ہے کہ اس سال (۱۹۹۶ء) میں جون تک یہ آلہ برائے فروخت بازار میں آجائے گا۔رابطے اتنی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں کہ فاصلوں کے پرانے تصور مثٹتے چلے جارہے ہیں جب سے فون عام ہوئے ہیں لوگوں نے خط لکھنے بند کر دئے ہیں یا کم کردئے ہیں۔اب ویڈ یوفون جب عام ہو جائیں گے تو گفتار یار کے ساتھ دیدار یار بھی ممکن ہو جائے گا اور اس کا ریکارڈ بھی۔تو خط لکھنے کی قدیم روایت کو مزید دھکا لگے گا اور ساتھ ہی گھروں کی پرائیویسی کو بھی۔( الفضل انٹر نیشنل 12۔7۔96)