مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 158 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 158

158 گلیوں اور پارکوں کی صفائی کے لئے پچیس ہزار مکھیوں کی بھرتی ایک خبر کے مطابق Warringah کی کونسل آسٹریلیا یا شاید دنیا بھر میں پہلا ادارہ ہے جس نے گلیوں اور پارکوں میں سے کتوں کے پاخانہ کو ختم کرنے کے لئے فرانس ، پین اور شمالی افریقہ سے ۲۵ ہزار مکھیاں درآمد کی ہیں۔یہ پہلا حیاتیاتی ہتھیار ہے جو کتوں کے پھیلائے ہوئے گند کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔اس کونسل کے علاقہ میں کتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو سات لاکھ بیان کی جاتی ہے اور سٹرکوں اور پارکوں وغیرہ میں ۰۰اٹن گند ہر روز پھیلاتے ہیں جس کی وجہ سے بارش کا پانی جو اس علاقہ سے بہہ کر آتا ہے اس میں فاسفیٹ کی مقدار بہت بڑھ گئی ہے نیز اس کے ذریعہ سے پانی میں ایسے جراثیم داخل ہو جاتے ہیں جس سے کان کی بیماری پیدا ہوسکتی ہے۔یہ کھیاں اس گند کو چٹ کر جاتی ہیں اور خوب پھولتی پھلتی ہیں لیکن یہ ے ملی میٹر سے زیادہ لمبی نہیں ہوسکتیں اور جونہی ان کی غذا ختم ہوتی ہے وہ اپنا کام ختم کرتے ہی مرجاتی ہیں۔لہذا فضا میں آلودگی نہیں پیدا کرتیں۔مکھیوں کو خریدنے سے پہلے ان کے بارہ میں پوری معلومات حاصل کی گئیں ان کی صفات و عادات کا معائنہ کیا گیا اور غالبا یہ بھی سوچا گیا ہوگا کہ تین مختلف علاقوں کی مکھیوں کا باہمی ربط وضبط