مکتوب آسٹریلیا — Page 150
150 چنانچہ انہوں نے وزیرا عظم جان ہاورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایور جنیز سے معافی مانگیں۔چنانچہ وزیر اعظم نے اپنی ذاتی حیثیت میں جو کچھ ماضی میں ہوتا رہا اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن وزیر اعظم کی حیثیت سے یعنی حکومت کی طرف سے معافی نہیں مانگی کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں ظلم سہنے والے معاوضہ کا مطالبہ شروع کر دیں گے جیسا کہ کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں زیادتیوں کا نشانہ بننے والوں کو معاوضہ ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ایسے لوگ جو استعماریت کی ذہنیت کو بے نقاب دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے مذکورہ بالا رپورٹ کا مطالعہ دلچسپی کا حامل ہوگا۔(الفضل انٹر نیشنل)