مکتوب آسٹریلیا — Page 330
330 مونگ پھلی کھانے سے خطرناک الرجی مونگ پھلی لوگ شوق سے کھاتے ہیں اور اس کا تیل بھی کھانے پکانے میں استعمال ہوتا ہے اس کے کھانے سے ایک خطرناک الرجی جس سے موت واقع ہو جائے پہلے نہیں سنی تھی۔لیکن اب اس طرح کے واقعات خبروں میں آنے لگے ہیں۔آسٹریلیا میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے مونگ پھلی کھائی تو اس کے جگر میں ایسی خوفناک الرجی ہوئی کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔اس کا جگر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایک ساٹھ سالہ مریض کو لگایا (Transplant) کیا گیا۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ عموماً پیوند شدہ عضو کی الرجی دوسرے شخص کو منتقل نہیں ہوتی۔صرف ۱۹۹۷ء میں فرانس میں ایک واقعہ رپورٹ کیا گیا تھا لیکن سڈنی کا مریض جب تندرست ہو کر گھر آیا تو اس نے کا جو (Cashew Nut) کھالئے جس سے اس کو سخت الرجی ہوگئی۔فوراً علاج میسر آنے سے جان تو بچ گئی لیکن اب آئندہ کے لئے کسی عضو کی پیوند کاری سے پہلے یہ پتہ کرنا پڑے گا کہ عضو کا عطیہ دینے والے کو کن کن چیزوں سے الرجی تھی۔اللہ تعالیٰ نے کائنات کے ذرہ ذرہ میں کچھ صفات اور یادداشتیں (Memories) لکھ رکھی ہیں جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہتی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ نے ہومیو پیتھی کے ایک لیکچر میں یہ دلچسپ نکته بیان فرمایا تھا مثلاً سلفر کی کچھ صفات ہیں۔وہ ہر حال میں اس کے اندر پوشیدہ رہیں گی خواہ اس کا ایک قطرہ دنیا کے سارے سمندروں میں ملا دیا جائے ، اس کی یادداشت تقسیم در تقسیم ہونے سے