مکتوب آسٹریلیا — Page 271
271 نظام کشی کا کلاک کارخانہ عالم کا نظام اتنا منضبط اور باقاعدہ ہے کہ سب کام عین وقت پر سرانجام پاتے ہیں ایک گھڑی اس نظام شمسی کی ہے جس کا حصہ ہماری زمین ہے۔اس کے وقت کو Asronomically Defined Universal Time کہا جاتا ہے۔یعنی سورج اور چاند وغیرہ کی رفتار سے وقت ماپنا یعنی وہ نسبتی رفتار جو زمین اور سورج کے درمیان ہے اس سے وقت کا اندازہ لگانا۔ہماری زمین سورج کے گرد ایک سال میں چکر پورا کرتی ہے اس ایک سال کو Tropical Year یا کیلنڈر کا سال کہا جاتا ہے۔یہ سال ۳۶۵ دن ۵ گھنٹے ۴۸ منٹ اور ۴۶ سیکنڈ کا ہوتا ہے۔لیکن ان سالوں میں سیکنڈ یا اس سے کچھ کم فرق پڑ جاتا ہے جس کی کئی وجوہات ہیں مثلاً زمین اپنے محور کے گرد کبھی کبھی ڈگمگاتی ہے۔یہ اپنے محور (Axis) پر جھکی ہوئی ہے۔اس کا مدار (Orbit) سورج کے گردگول نہیں بلکہ بیضوی (Ovel Shaped) ہے جس کی وجہ سے جب زمین سورج کے قریب ہوتی ہے تو نسبتاً زیادہ تیز دوڑتی ہے پھر زمین کے سمندروں پر چاند کی کشش ثقل (Gravity) سے مدو جزر پیدا ہوتا ہے اور جواہریں اٹھتی ہیں ان کی باہمی رگڑ کی وجہ سے بھی زمین کی رفتار کچھ دھیمی ہو جاتی ہے۔زمین کے بطن (Core) میں جو مائع مادہ ہے اس کی وجہ سے بھی کبھی زمین کی حرکت بے قاعدہ ہو جاتی ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 31۔7۔98) 66