مکتوب آسٹریلیا — Page 241
241 بولنے والی کتاب امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جس پر کہ پوری کتاب ریکارڈ ہو جائے اور آپ چلتے پھرتے کانوں کو لگا کر اس کو سنتے رہیں۔کتاب کی کیسٹ بازار سے خریدنے کی بھی صورت نہیں، انٹرنیٹ کے ذریعہ دنیا بھر کی جو کتاب چاہیں اپنے کمپیوٹر پر لا کر اس کو Software میں بھر لیں اور Mobile Player کے ذریعہ سنتے رہیں۔کوئی پڑھنے والا ہو بلکہ سننے والا ہو۔سہولتوں کے تو انبار لگ رہے ہیں۔یہ سب ایجادیں کبھی دینی تعلیم اور تبلیغ کے لئے بھی استعمال ہونگی۔انشاء اللہ (الفضل انٹر نیشنل 4۔6۔99)