مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 227 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 227

227 چوہوں کے نوزائدہ بچوں کا خلا کا سفر ناسا امریکہ کے سائنسدان انسانوں کو لمبا عرصہ خلا میں رکھنے اور ان پر بے وزنی کی کیفیت کے اثرات معلوم کرنے کے لئے تجربات کر رہے ہیں۔چنانچہ ۷ار اپریل ۹۸ء کو جو خلائی شٹل کولمبیا خلا میں بھجوائی گئی اس میں سات خلا باز تھے اور ان کے ساتھ دو ہزار کترنے والے جانور (Rodents) اور کیڑے مکوڑے شامل تھے۔خلا میں بھیجے جانے والے جانوروں میں انگوٹھے کے سائز کے۹۶ عدد چوہوں کے بچے بھی تھے جن کی عمر صرف نو دن تھی۔مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ بے وزنی کی کیفیت دماغ اور اعصابی نظام کی نشوونما پر کیا اثر ڈالتی ہے۔کچھ چوہیاں حاملہ بھی تھیں تا ان کے ہونے والے بچوں پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں ان کا اندازہ ہو سکے۔چوہوں کے بچوں کو خلا کا سفر راس نہیں آیا۔ان میں سے زائد از نصف جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس پر جانوروں کے حقوق کی ایک سوسائٹی (Peta) نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناسا کا تجربہ بڑا خوفناک ہے۔ناسا والے چوہوں کو بھی نہیں سنبھال سکتے نہ زمین پر ان کو زندہ رکھ سکتے ہیں نہ خلا میں۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ تھا کہ صرف ۱۰ فیصد کے قریب چوہوں کے بچے مریں گے لیکن ہوا یہ کہ ان کی ماؤں (Surrogate Mother) نے پانی کم پیا اور انہوں نے اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلایا یا دودھ بنا نہیں۔بہر حال وہ مائیں بچوں سے دور دور رہیں اور ان کی طرف سے غافل رہیں۔اس لئے موت کی اصل وجہ نا کافی نرسنگ تھی نہ کہ ناسا کی غفلت۔