مکتوب آسٹریلیا — Page 157
157 و نیلی بیگم کی ملکیت پر جھگڑا پرنس آغا خان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔انہوں نے پچیس سال قبل ایک برطانوی نژاد ماڈل گرل سارہ کرو کر پول (Sarah Crocker Poole) سے شادی کی تھی اور ان کا اسلامی نام سلیمہ رکھا گیا تھا۔آغا خان اسماعیلیوں کے امام ہیں۔ان کے اس شادی سے تین بچے بھی ہیں۔آپ برطانوی شہری ہیں اگر چہ رہائش بالعموم سوئٹزرلینڈ میں رہتی ہے۔اب میاں بیوی کی علیحدگی ہوگئی ہے اور جنیوا کی عدالت میں 19 ملین ڈالر کے ہیروں کی ملکیت کے مسئلہ پر مقدمہ چل رہا ہے۔ان ہیروں میں سب سے قیمتی ہیرا دل کی شکل کا ایک گہرے نیلے رنگ والا ہے جس کا نام ” نیلی بیگم (Blue Bagum) ہے اور اکیلا ہی تقریباً نوے لاکھ ڈالر کا ہے۔پرنس سلیمہ اسے فروخت کرنا چاہتی ہیں لیکن آغا خان نے جنیوا کی عدالت سے اس فروخت کو روکنے کا حکم نامہ حاصل کر لیا ہے۔طلاق کی شرائط کے مطابق تمام ہیرے شہزادی سلیمہ کی ملکیت ہیں لیکن یہ بھی لکھا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو یہ خاندان ہی میں رہیں گے۔دیکھیں نیلی بیگم، بالآخرکون لے جاتا ہے۔(الفضل انٹرنیشنل )