مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 140 of 142

مجالس عرفان — Page 140

۱۴۰ اپنی امر ہی صحیح نہیں بتا تا اور دنیا کے علم کے مطابق نہیں پکڑا جاتا تو آپ کسی طرح کہہ سکتی ہیں کہ وہ بہشتی ہے۔پس یہ نیک اعمال ہیں جو کسی کو بہشتی بناتے ہیں۔اس لئے یہ تو ہو سکتا ہے کہ کوئی دھوکا دے کر نظام وصیت میں داخل ہو جائے گا لیکن خدا کو دہ Gate crash نہیں کرسکتا۔اس لئے ایسا دعوی نہیں کرنا چاہئیے۔ہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے خدا پر حسن ظن رکھتے ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ شخص میں کو ساری عمر قربانی کی ایک غیر معمولی توفیق علی اور اللہ تعالے نے اس کی پردہ پوشی فرمائی۔ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اس سے مغفرت کا سلوک فرمائے گا اور غالب امید ہے کہ وہ جنت میں جائے گا۔لیکن دنیا میں کسی انسان کا فیصلہ خواہ وہ کسی مقام کا بھی ہو جب تک خدا اسے خبر نہ دے دے وہ کسی کو جنتی نہیں بنا سکتا :