مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 142

مجالس عرفان — Page 133

۱۳۳ کو بتا دیا کہ میں لندن میں آیا ہوں۔اس نے غوری صاحب سے بار بار پتہ کیا۔غوری صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک صاحب آپ سے ملنے کے بہت مشتاق ہیں۔بار بار خون آرہے ہیں۔بی بی سی میں ہیں۔پہلے تو مجھے یاد نہیں تھا پھر خیال آیا کہ وہی طالب ہوں گے جنہوں نے مجھے اپنا ہاتھ دکھایا تھا۔چنانچہ فون پر اُس سے بات ہوئی وہ کہنے لگے آپ تو کہتے تھے کہ پامسٹری میں کچھ نہیں ہے لیکن آپ نے جو میت کے متعلق خبر دی تھی دہ تو سو فیصد بچی نکلی۔بتائیں کسی طرح پتہ لگایا تھا آپ نے جو میں نے کہا، ہوا کیا ؟ کہنے لگے۔وہی ہوا جو آپ نے کہا تھا۔میں نے بڑی تلخ زندگی گزاری اور اب میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔مگر یہ بتائیں آپ نے کیسے اندازہ لگایا تھا۔ہمیں نے کہا بات یہ ہے کہ میں آپ کا مزاج سمجھتا تھا۔آپ نہایت اچھی اور نفیس طبیعت کے آدمی ہیں لیکن آپ جو گرل فرینڈ ساتھ لائے تھے جس کے متعلق نظر آتا تھا کہ آپ اس کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں وہ ایک Crude قسم کی عورت تھی اگر چہ وہ جسمانی لحاظ سے آپ کو Allract کر رہی تھی۔لیکن دو مین باتوں سے اندازہ ہو گیا کہ وہ مزاجاب تھے چل ہی نہیں سکتی۔چند دن کی لذتیں ہیں جو ختم ہو جائیں گی۔لیکن پھر جب مزاج زندہ رہتا ہے بینی رفاقت کا مزاج تو وہ اصل چیز ہے۔جسمانی حسن تو کچھ عرصہ کے بعد ماند پڑ جاتا ہے چانچہ میں نے یہ اندازہ لگایا کہ جب یہ کشش ختم ہو جائے گی تو آپ جیسے نفیس آدمی کے لئے ایسی Crude عورت کے ساتھ یہ بنا جہنم بن جائے گا۔مجھے یہ علم نہیں تھا کہ آپ مین سال کی عمر میں طلاق دے دیں گے۔میں نے تو یہ اندازہ لگایا تھا کہ بوڑھے ہو کر آہستہ آہستہ چین آہی جائے گا۔آپ گزارہ کر جائیں گے۔انہوں نے کہا خیر یہ بات پھر طلاق کے ذریعہ پوری ہوئی ہے۔یہ لیکن نے مثال اس لئے دی ہے کہ ایک اندازہ ہو جاتا ہے، کچھ ہاتھوں کی طرز انسان کا مزاج بتا دیتی ہے، بعض بیماریوں کے نتیجہ میں بعض ہاتھوں کی شکلیں بدل جاتی