مجالس عرفان — Page 100
آتے ہی ڈھول ڈھمکے سے ساری دُنیا میں اعلان ہو جائے کہ امام آگیا۔سب مان جائیں اور علماء اس کے حق میں تقریریں کریں گے اور اعلان کریں گے اور آپ کہیں گی شکر ہے آپ امام ہیں۔اب تو کبھی آیا ہی کوئی نہیں وقت کے علماء جس کی مخالفت کریں وہی سچا ہوتا ہے۔اور کبھی کسی بچے کی تائید نہیں کی اس وقت کے علماء نے کل عالم کی تاریخ سے ایک انسان نکال کر دکھا دیں تو پھر میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہوں۔ایک بھی نہیں تو اسی طرح امام نے آنا تھا اسی طرح آیا ہے وہی رستے ہیں جس پر حضور اکرم چلے تھے۔اور ان دستوں پر چلنے والے کو آپ جھوٹا کہتی ہیں کیونکہ یہ اور رستے پر نہیں چلا۔جو سلوک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے غلاموں سے ہوا۔وہ متوفیصدی سارے کا بنا را جماعت احمدیہ سے ہو چکا ہے۔اور اب آپ کے سامنے ہو رہا ہے۔ہر روز اخبارات میں مطالبے چھپ رہے ہیں کہ ان کو کلمہ پڑھنے سے روکو۔چھپ رہے ہیں یا نہیں چھپ رہے ؟ ان کو اذان دینے سے روکو، ان کو نمازیں پڑھنے سے روکو، ان کو مسجدیں بنانے سے روکو اور قرآن کریم کی اشاعت سے روکو اور ان کو اپنا نام مسلمان نہ رکھنے سے روکو۔یہ ساری باتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہی جاتی تھیں یا نہیں کہی جاتی تھیں ؟ اگر کسی دل میں تقویٰ ہو تو تردد کے بغیر بے ساختہ وہ یہ کہے گا ہاں ضرور کہی جاتی تھیں تو جس کے متعلق کہی جاتی تھیں وہ نعوذ باللہ جھوٹا تھا کہ سچا تھا ؟ وہ سب بچوں سے پڑھ کر سچا تھا۔یہ جھوٹوں کا کر دار ہوتا ہے کہ ان کو عبادتوں سے تکلیف ہوتی ہے ، ان کو کلموں سے تکلیف ہوتی ہے، ان کو نمازوں سے تکلیف ہوتی ہے۔سچا آدمی تو جب کسی ہیں اچھی چیز دیکھتا ہے۔تو اس کو پیار آتا ہے۔اس پر چاہے وہ دشمن بھی ہو