مجالس عرفان — Page 67
یہ تو مسلمہ بات ہے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں میں سے کوئی ایک آپ بتا سکتی ہیں کہ جس کے دعوے کے ساتھ ہی ساری عورتیں نہ چھین لی گئیں نہیں اور شدید مار نہ پڑی ہو۔تاریخ عالم میں سے ایک نکال کے بتا دیں۔ایک بھی نہیں۔تو یہ مسلم بات ہو گئی کہ جب خدا کسی کو کھڑا کرتا ہے تو اسی دن سے اُسے خوب مار پڑنی شروع ہو جاتی ہے۔تو وہ ہم پر کون مار کھا سکتا ہے بے چارہ ! اس کو تو حوصلہ چاہیے۔اس بار کے باوجود مٹ نہ سکے، مار کے باوجود زندہ رہے۔قتل ہونے کے باوجود ان کے ماننے والوں۔کے نفوس میں برکت ہوتی چلی جائے۔مال لٹوانے کے باھر خود اللہ تعالے ان کے اموال میں برکت دیتا چلا جائے یہ معجزہ جب تک خدا کی تائید کانہ ہوا اور واضح نہ ہو محض احساس سے کون کھڑا ہو سکتا ہے ، جرات بھی نہیں کر سکتا ہے۔کوئی پاگل کھڑا ہوتا ہے تو پھر لوگ مٹا بھی دیتے ہیں اس کو اور اس کی کوئی تائید اس کے کام نہیں آتی۔کہانی بن جاتا ہے ، قصہ ہو جاتا ہے۔کتابوں میں اس کے نام ملتے ہیں۔خدا جس کو کھڑا کر تا ہے واضح طور پر کھڑا کرتا ہے اور پھر تائید کرتا ہے اور نہیں مٹنے دیتا۔یہ ہے مکمل مضمون جس میں آپ یہ استثناء نہیں دیکھیں گے۔التی تائیدات حضر میں صاحب کے بچے ہونے کی دلیل ہے حضرت مرزا صاحب کے متعلق احساسات کا کیا تعلق ہے۔آپ یہ دیکھیں کہ کتنے امام مہدی کے دعویدار پہلے بھی آچکے ہیں کہاں ہیں ان کے ماننے والے ؟ جس طرح پھول کتابوں میں ملتے ہیں۔یہ وہ کانٹے ہیں جو کتابوں میں ملیں گے آپ کو ! کوئی ان کا سلسلہ باقی نہیں رہا کوئی نظام دنیا میں