مجالس عرفان — Page 40
- یہ پیشگوئی فرمائی تھی۔ایک محترم خاتون نے کہا۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے ساتھ خالی جگہ ہے جس میں حضرت علی دفن کئے جائیں گے ؟ حضرت صاحب کا جواب تھا۔حديث يُدهن می کی قبری کی رُوحانی تشریح کے بغیر کوئی چار نہیں اول تو یہ بات بالکل غلط ہے ، کوئی خالی جگہ نہیں ہے۔یہ تو اب آسان طریق ہے، سعودی عرب کے محکمہ اوقاف کو آپ خط لکھ کر معلوم کرلیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ مدفون خلفاء کے درمیان میں کوئی جگہ خالی نہیں۔اس لئے یہ خالی جگہ والا بہانہ تو خواہ مخواہ علماء کے تصور کی بات ہے اور دوسرے الفاظ میں حضور اکرم نے یہ فرمایا ہی نہیں تھا کہ میری قبر کے ساتھ خالی جگہ میں دفن ہو گا۔آپ کے الفاظ جو ہیں وہ کیسے۔آپ فرماتے ہیں يد من مَعِى فِى قَبْرِى - میرے ساتھ میری قبر کے اندر دفن ہو گا، یہ الفاظ ہیں۔ہم علماء کو یہ سمجھاتے ہیں کہ تم نے بچھے ہونے والے کی یہ نشانی بنائی ہے۔اور حضرت مرزا صاحب کا اس لئے انکار کر رہے ہو کہ یہ آنحضرت صلی الحرملہ یکم کی قبر میں دفن نہیں ہوئے۔تو پہلے اس نشان پر تو غور کر لو کہ اس کے کیا معنی بنیں گے۔اگر یہ جھوٹا ہے نعوذ بالله من ذالك تو سچا امام جب دعوئی کرے گا تو یہ علماء کہیں گے میاں ابھی نہیں موت تک ہمیں انتظار کرنے دو جب تم مر جاؤ گے اور وہاں دفن ہو گئے تب ہم ایمان لائیں گے۔یہ اچھا امام بے چارہ آیا ہے کہ زندگی میں کسی کو ایمان لانا ہی نصیب نہیں