مجالس عرفان — Page 134
۱۳۴ ہیں جن سے بیماریوں کی بھی تشخیص ہو جاتی ہے۔مثلاً Lungs کمزور ہوں تو ہا تھ کی ایک خاص قسم کی شکل بن جاتی ہے۔آنکھوں پر بھی بیماریوں کے اثر پیدا ہو جاتے ہیں۔چنانچہ آج کل جرمنی میں باقاعدہ ایک سائنس Develop ہو رہی ہے جو ایلو پیتھی طریق علاج میں مدد دے رہی ہے۔ڈاکٹر صرف آنکھوں کا رنگ دیکھتے ہیں اور بیماری کی تشخیص کر دیتے ہیں۔یہ محض ذہانت ہے جو خبر دیتی ہے۔کیریں خواہ مخواہ بہانہ بنا ہوا ہے اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر اسے پیسے بٹورنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ایک خاتون نے حضور سے پوچھا۔کیا شادی میں ڈھولک سجانے کی اجازت ہے ؟ حضور نے فرمایا شادی میں ڈھولک بجانا منع نہیں شادی میں ڈھولک جتنا چاہیں بجائیں، یہ منع نہیں ہے جگانا بھی لگائیں۔آخر شادی اور موت میں کچھ فرق تو ہونا چاہیے لیکن ایسے مواقع پر نا جائز ہمیں نہ کریں۔تا جائز ہمیں بظا ہر معصوم بھی ہوں تو نہ کریں کیونکہ وہ معاشرہ کو بوجھل بنا دیں گی اور صیبتوں میں مبتلا کر دیں گی لیکن اسلام نے جس حد تک جائز خوشی کا اظہار رکھا ہوا ہے اس میں منع نہیں کرنا چاہیئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مدینہ تشریف لے گئے تو وہاں کی بچیاں دف بجارہی تھیں جو ڈھولک ہی کی ایک قسم ہے اور گیت گا رہی تھیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منع نہیں کیا جبکہ پسند فرمایا۔آپ کے ساتھ مرد بھی تھے انہوں نے بھی کیا۔فرمایا۔اس سے قبل بھی بہت مبارک ربوہ میں بھی ایک سوال ہوا تھا وہاں بھی نہیں