مجالس عرفان — Page 117
(۳) منعقدہ ۱۴، ۱۹ فروری شاء میں ممبرات لجنہ کراچی اور بعض غیر از جماعت خواتین کی طرف سے عرض کئے ہوئے چند سوالات اور اُن کے جوابات ایک مسوال جو کراچی سے میں خواتین کی طرف سے اٹھایا جاتا رہا یہ تھا کہ غیر از جماعت لوگ عموما قرآن کریم پڑھنے کے لئے بلاتے ہیں۔اس کے لئے کیا کریں ؟ نہ جائیں تو لوگ بُرا مناتے ہیں : حضور نے جواباً فرمایا ہر ختم قرآن کی محافل سنت نبوی سے ثابت نہیں اصل بحث یہ ہے کہ قرآن پاک کی محفل کس طرح سچائی جارہی ہے۔اگر تو کوئی قرآن کریم کی تلاوت کر کے اس کے متعلق گفتگو کرتا ہے اس کی تعلیم دیتا ہے تو اس میں ضرور شامل ہونا چاہیئے کوئی حرج نہیں ہے۔اس بہن نے مزید عرض کیا کہ وہ لوگ اپنے وفات شدہ عزیزوں کے ختم قرآن پر بلاتے ہیں حضور نے فرمایا۔ایسی صورت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔ان سے کہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے اس کی کوئی سند نہیں۔وہ پولیس ہم لوگ اگر نہ جائیں توہم بھی بلائیں تو نہیں آتے ہم نے سیرت النبی کا جلسہ کیا تو وہ نہیں آئے۔فرمایا ہے تک نہ آئیں آپ کو اس سے کیا۔اُن کو بلانے کی خاطر آپ نے دین