مجالس عرفان

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 66 of 142

مجالس عرفان — Page 66

ٹوٹکے اور قسم کے ہیں۔ان کا قرآن سے ثبوت ہی نہیں ملتا۔ہم ان کو کیوں تسلیم کریں گے۔حضور نے اگلا سوال پڑھ کر جواب دیا۔یہ بہت دلچسپ سوال ہے۔کہتے ہیں آپ لوگوں نے یہ بات کب محسوس کی کہ مرزا صاحب مہدی ہیں ؟ گویا آہستہ آہستہ محسوس ہوا ہے ہمیں کہ مہدی مرزا صاحب ہیں۔مہدی منجانب اللہ مامور زمانہ ہے مہدی احساسات سے نہیں بنے گا۔مہدی تو وہی ہوگا جس کو خدا تعالے واضح طور پر فرمائے کہ میں تجھے مہدی کہتا ہوں۔تو یہ ساری باتیں سُن کر پھر وہ سوال اپنی جگہ کا اپنی جگہ کہ ہا کہ مہدی محسوس کریں گے آپ ! یہ تو ویسی ہی بات ہے جس طرح زلیخا کی کہانی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ساری رات کسی بے چارے نے زلیخا کی کہانی سنائی تھی کسی کو ! اور جب صبح ہوئی تو اس نے سوال کیا کہ زلیخا عورت تھی کہ مرد تھا۔تو مجھ سے ان خاتون نے وہی بات کی ہے۔میں تو کہہ رہا ہوں کہ احساسات کا مہدی کی ماموریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے ماننے والوں کے احساس کا نہ اس کے احساس کا۔مہدی صرف وہی ہوگا برحق جس کو اللہ کھڑا کرے گا اور اللہ حکم دے گا کہ میں تجھے امام مہدی بناتا ہوں۔اور اس کے بغیر تو ویسے بھی کوئی ہمت نہیں کر سکتا۔دیکھیں غور کریں جس کو خدا کھڑا کرتا ہے اس کو کھڑا ہوتے ہی مار پیرنی شروع ہو جاتی ہے