مجالس عرفان — Page 118
HA تو نہیں چھوڑتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیا کریں۔کہیں میں دن تم سنت نبوی سے ثابت کر دو گی کہ یہ بات جائز ہے اس دن میں آجاؤں گی۔بار ثبوت ان پر ڈالیں۔سیرت کا جو جلسہ ہے یہ میں ثابت کرتی ہوں کہ تمہارے نزدیک بھی اور میرے نزدیک بھی غلط نہیں۔اسلئے جس بات پر ہمارا اتفاق ہے اس کی طرف میں بلا رہی ہوں اس معاملے میں ہمارا اتفاق نہیں اس لئے میں نہیں آسکتی۔ہاں اپنے طور پر قیادت کیا کریں۔اسی ضمن میں ایک اور سوال ہوا کہ لوگ ختم کے چاول بھجوا دیتے ہیں کہ ہم لے کر خود کھنے کی بجائے کمی غریب کو دے دیں تو یہ جائز ہے ؟ حضور نے فرمایا در سنت نبوی کی پیروی میں لومتہ لائم کی پرواہ نہ کریں اگر وہ چاول لے کر آپ غریب کو دے دیں گی تو وہ بجھیں گی کہ آپ نے اس کو بطور جائز قبول کر لیا ہے اور اخلاقی جرات آپ کی ماری جائے گی۔آپ کو بڑی جرات کے ساتھ کہنا چاہیئے کہ میں منون ہوں آپ کے جذبہ کی۔لیکن میں کے نزدیک شرعاً یہ درست نہیں ہے اس لئے میں واپس کرتی ہوں۔سوائے اللہ کے نام کے کسی کے نام پر صدقہ خیرات نہیں ہونا چاہئیے کسی کو صدقہ دینا یا کسی کے گناہ معاف کروانے کے لئے اس کی طرف سے صدقہ دنیا بالکل اور چیز ہے۔اگر یہ ہورہا ہے تو آپ کہیں کہیں تو صدقہ لینے کے لائق نہیں ہوں۔اگر تو صدقہ ہے حضرت خواجہ معین الدین اور کسی بزرگ کے لئے آپ نے صدقہ دیا ہے تو آپ بے شک دیں۔مگر غریبوں میں تقسیم کرائیں اور اگر یہ ان کے نام کی کوئی خیرات ہے ایسی جوان کی طرف سے دی جارہی ہے۔اس کے لئے صدقہ کے رنگ کے علاوہ کسی رنگ