محضرنامہ

by Other Authors

Page 131 of 195

محضرنامہ — Page 131

١٣١ نیست و نابود کرے۔یہ خدا کا کام ہے اور ان لوگوں کی نظر میں مجیب “ ( انجام آنهم صفحہ ۳۲۱۳۲) اس زمانہ میں پادریوں کا متعقب فرقہ جو سراسر حق پوشی کی راہ سے کہا کرتا تھا کہ گویا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ ظہور میں نہیں آیا ان کو خدا تعالیٰ نے سخت شرمندہ کرنے والا جواب دیا اور کھلے کھلے نشان اس اپنے بندہ کی تائید میں ظاہر فرمائے۔ایک وہ زمانہ تھا کہ انجیل کے واعظ بازاروں اور گلیوں اور کوچوں میں نہایت ریدہ دہانی سے اور سراسر افتراء سے ہمارے ستید و موئی خاتم الانبیاء اور فضل الرسل والاصفیاء اور سید المعصومین و الاتقیاء حضرت محبوب جناب احدیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ قابل شرم جھوٹ بولا کرتے تھے کہ گویا آنجناب سے کوئی پیش گوئی یا معجزہ طور میں نہیں آیا اور اب یہ زمانہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے علاوہ ان ہزار ہا معجزات کے جو ہمارے سرور ولی شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن شریف اور احادیث میں اس کثرت سے مذکور ہیں جو اعلیٰ درجہ کے تواتر پر ہیں تازہ بتازہ صد بانشان ایسے ظاہر فرمائے کہ کسی مخالف ومنکر کو ان کے مقابلہ کی طاقت نہیں۔ہم نہایت زمی اور انکسار سے ہر ایک عیسائی صاحب اور دوسرے مخالفوں کو کہتے رہے ہیں کہ در حقیقت یہ بات سچ ہے کہ ہر ایک مذہب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو کر اپنی سچائی پر قائم ہوتا ہے اس کے لئے ضرور ہے کہ اس میں ایسے انسان پیدا ہوتے رہیں کہ جو اپنے پیشوا اور ہادی اور رسول کے نائب ہو کر یہ ثابت کریں کہ وہ نبی اپنی روحانی برکات کے لحاظ سے زندہ ہے فوت نہیں ہوا کیونکہ ضرور ہے کہ وہ نبی جس کی پیروی کی جائے جس کو شفیع او منبتی سمجھا جائے وہ اپنے روحانی برکات کے لحاظ سے ہمیشہ زندہ ہوا اور عزت اور رفعت اور جلال کے آسمان پر اپنے چکتے ہوئے چہرہ کے ساتھ ایسا دی طور پر مقیم ہو اور خدائے ازلی ابدی می وقیوم او الاقتاً کے دائیں طرف بیٹھنا اس کا ایسے پر زور الہی نوروں سے ثابت ہو کہ اس سے کامل محبت رکھنا