محضرنامہ

by Other Authors

Page 125 of 195

محضرنامہ — Page 125

۱۲۵ " مولانا اسماعیل شہید کا سکھوں سے اُن کے مذہب اسلام میں دست اندازی کے سبب جہاد رہا۔اس جہاد کی ترغیب کے لئے وہ خطبہ انہوں نے بنایا تھا۔گورنمنٹ انگلشیہ سے نہ ان کا جہاد تھا اور نہ اس گورنمنٹ سے جہاد کا اس خطبہ میں صراحتہ یا کنایہ ذکر ہے بلکہ اس گورنمنٹ سے وہ جہاد کرنے کو نا جائز سمجھتے تھے" (اشاعۃ السنہ جلد ۹ نمبر صفحه ۱۲٬۱۱) - مولوی نذیر حسین صاحب ہلوی کا فتویٰ " جبکہ شرط جہاد کی اس دیار میں معدوم ہوئی تو جہاد کا یہاں کرنا سبب ہلاکت اور معصیت (فتاوی نذیر یه جلد ۴ صفحه ۴۷۲) ہوگا ۴ - خلیفہ مسلمین کا فتومی جناب متقضی احمد خان میکش "تاریخ اقوام عالم میں لکھتے ہیں :۔خلیفہ نے اس مضمون کا فتوی لکھ کر انگریزوں کو دے دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریزوں سے نہیں لڑنا چاہئیے کیونکہ وہ خلافتِ اسلامیہ کے حلیف اور مددگار ثابت ہوچکے ہیں۔“ تاریخ اقوام عالم صفحه ۶۳۹ از مرتضی احمد خان میکش ناشته مجلس ترقی ادب ۲ نویر سنگھ واس گارڈن کلب روڈ لاہو) ه فتوی علماء اسلام مطبع دخانی لاہور " سرورق پر آیت " أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ لکھی ہے جس میں انگریزوں کو اولی الامر قرار دے کر ان کی اطاعت فرض قرار دی گئی ہے۔اس فتوی پر مندرجہ ذیل مشہور علمائے کرام کے دستخط ثبت ہیں :۔