محضرنامہ

by Other Authors

Page 99 of 195

محضرنامہ — Page 99

اور امیرالمؤمنین مہدی کی مدد کریں گے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیعوں کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سارے رسول آئیں گے اور پھر بھی آپ کی ختم نبوت نہیں ٹوٹے گی۔بہر حال قرآن کریم کی آیتوں میں سے چند آیات بطور نمونہ درج کر دی گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور کفش برداری میں اور حضور کے دین کی اشاعت کے لئے امت محمدیہ میں اتنی نہی آسکتے ہیں جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ نہی ہونے ، قرآن کے زندہ کتاب ہونے اور اسلام کے زندہ مذہب ہونے پر ابدی اور فیصلہ گن دلیل ہیں۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - خَاتَمَ النَّبِيِّينَ کے معنی لغت عربی کی رُو سے خاتم کا لفظ لغوی اعتبار سے زبان عرب میں جن حقیقی یا مجازی معنوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جماعت احمدیہ ان سب کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین یقین کرتی ہے۔مثلا آخری نبی۔آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کی رُو سے حضرت سرور کونین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا بایں معنیٰ ثابت و واضح ہے کہ آپ شریعیت لانے والے نبیوں میں سے آخری ہیں۔آپ کی شریعت ہمیشہ قائم و دائم ہے کبھی منسوخ نہ ہوگی۔خاتم النبیین کے یہ معنی مجملہ فرقوں میں مسلم اور اجتماعی ہیں جماعت احمد یہ بھی ان معنوں پر ایمان رکھتی ہے۔جماعت احمدیہ کے موجودہ امام حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب مقام ختم نبوت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں :- " حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مقام محمدیت میں منفرد ہیں۔آپ کے سوا کسی شخص کو یہ مقام حاصل نہیں ہے۔آپ خاتم النبیین ہیں اور روحانی رفعتوں کے