محضرنامہ

by Other Authors

Page 43 of 195

محضرنامہ — Page 43

السلام سلام واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور افعال میں اور قدرتوں میں۔اور اس تک پہنچنے کے لئے تمام دروازے بند ہیں مگر ایک دروازہ جو فرقان مجید نے کھولا ہے یہ ) الوصیت صفحه ۱۴ - ۱۷) قرآن شریف میں ایسی تعلیمیں ہیں کہ جو خدا کو پیارا بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔کہیں اس کے حسن و جمال کو دکھاتی ہیں اور کہیں اس کے احسانوں کو یاد دلاتی ہیں کیونکہ کسی کی محبت یا تو حسن کے ذریعہ سے دل میں بیٹھتی ہے اور یا احسان کے ذریعہ سے پینا نچہ لکھا ہے کہ خدا اپنی تمام خوبیوں کے لحاظ سے واحد لاشریک ہے۔کوئی بھی اس میں نقص نہیں۔وہ جمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور منظر ہے تمام پاک قدرتوں کا اور مبداء ہے تمام مخلوق کا اور کتریشدہ ہے تمام فیضوں کا اور مالک ہے تمام جزا سزا کا اور مرجمع ہے تمام امور کا۔اور نزدیک ہے باوجود دُوری کے اور ڈور ہے با وجو دن دیگی کے۔وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی اور بھی ہے اور وہ سب چیزوں سے زیادہ پوشیدہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس سے کوئی زیادہ ظاہر ہے۔وہ زندہ ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اس کے ساتھ زندہ ہے۔وہ قائم ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اس کے ساتھ قائم ہے۔اُس نے ہر ایک پیز کو اُٹھا رکھا ہے اور کوئی چیز نہیں جس نے اس کو اٹھا رکھا ہو۔کوئی چیز نہیں جو اس کے بغیر خود بخود پیدا ہوئی ہے یا اس کے بغیر خود بخود جی سکتی ہے۔وہ ہر ایک چیز پر محیط ہے مگر نہیں کر سکتے کہ کیسا احاطہ ہے۔وہ آسمان اور زمین کی ہر یک چیز کا نور ہے اور ہر یک نور اُسی کے ہاتھ سے چھکا اور اسی کی ذات کا پر توہ ہے۔وہ تمام عالموں کا پروردگار ہے۔کوئی روح نہیں جو اس سے پرورش نہ پاتی ہو اور خود بخود ہو کیسی روح کی کوئی قوت نہیں جو اس سے نہ ملی ہو اور خود بخود ہو۔اور اسکی رحمتیں دو قسم کی ہیں (۱) ایک وہ جو بغیر سبقت عمل کسی عامل کے قدیم سے ظہور پذیر ہیں جیسا کہ زمین و آسمان اور سورج اور چاند اور تاہے۔اور پانی اور آگ اور ہوا اور تمام ذرات اس