محضرنامہ — Page 18
JA رسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسُ صَلَوَتِ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ فَقَالَ هَلْ علَى غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِيَامُ رمضانَ قَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهُ ، قَالَ لَّا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكَاةَ قَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللهِ لَا أَزِيدُ عَلى هَذَا وَلَا أَنْقُصُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ “ ( صحیح بخاری کتاب الایمان جلد عن صلا مصری ) ترجمه حدیث را : کہ اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اسلام کے بارے میں مطلع فرمائیں۔حضور نے فرمایا کہ اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور محمدصلی الہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں نیز یہ کہ تم نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو اور اگر راستہ کی توفیق ہو تو بیت اللہ کا حج کرو۔اس شخص نے کہا کہ حضور نے بجا فرمایا۔راوی کہتے ہیں کہ ہمیں اس پر تعجب آیا کہ سوال بھی کرتا ہے اور جواب کی تصدیق بھی کرتا ہے۔پھر اُس شخص نے پوچھا کہ مجھے ایمان کے بارے میں آگاہ فرمائیں۔حضور نے فرمایا کہ ایمان یہ ہے کہ آپ اللہ پر ایمان لائیں۔اُس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں پر ایمان لائیں۔نیز یوم آخر پر ایمان لائیں اور قضاء و قدر کے بارے میں خیر و شر پر بھی ایمان لائیں۔اُس شخص نے کہا کہ آپ نے درست فرمایا ہے۔ترجمہ حدیث ۲۷ :- اہل نجد میں سے ایک شخص پر اگندہ بالوں والا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ تو سنتے تھے مگر اس کی باتوں کو نہیں سمجھتے تھے یہاں تک کہ وہ شخص زیادہ قریب ہو گیا تو معلوم ہوا کہ وہ حضور سے اسلام کے بارے میں دریافت کر رہا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دن اور رات میں پانچ نمازیں مقرر ہیں۔اس نے کہا کہ ان پانچ کے علاوہ اور بھی نمازیں ہیں ، حضور نے فرمایا کہ نہیں بجز اس کے کہ