محضرنامہ

by Other Authors

Page 129 of 195

محضرنامہ — Page 129

۱۲۹ ہندوستان کے رہنے والے جو سرکایہ انگریزی کے امن میں رہتے ہیں ہندوستان میں جہاد نہیں کر سکتے " ( اسباب بغاوت ہند صفحه ، ناشر اردو اکیڈمی سند مین روڈ، کراچی)۔مکہ معظمہ کے مفتیوں کا فتویٰ (1) جمال الدین بن عبداللہ شیخ عمر حنفی مفتی مکه مکرمه (۲) حسین بن ابراہیم مالکی مفتی مستر معظمه (۳) احمد بن زمعنی شافعی مفتی مکہ معظمہ نے ہندوستان کے دار السلام ہونے کا فتوی دیا تھا “ (کتاب السید عطاء اللہ شاہ بخاری ملا مولفه شورش کا شمیری) - مولوی ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر زمیندار لا ہوں لکھتے ہیں :- "1 مذہبی آزادی اور امن و امان کی موجودگی میں بھی اگر کوئی بدبخت مسلمان گو رنمنٹ سے سرکشی کی جرأت کرے تو ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں “ اخبار "زمیندار" لاہور - 11 نومبر شاه بحوالۂ ظفر علی خان کی گرفتاری از خان کابلی )