محضرنامہ — Page 124
سوم ۱۳ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے متعلقہ اقتباسات کے بعد اب ہم آپ کے زمانہ سے پہلے کے بزرگان اسلام، آپ کے ہم عصر علمائے کرام اور آپ کے زمانہ کے بعد کے بعض مشہور علماء کے جہاد کے متعلق چند اقتباسات پیش کرتے ہیں جن سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے موقف کی پر زور تائید ہوتی ہے اور یہ حقیقت خوب گھل کر سامنے آجاتی ہے کہ آج جن فرقوں کے علماء حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر انکار جہاد کا الزام لگا رہے ہیں خود ان فرقوں کے علماء کی تحریرات کی رُو سے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا فیصلہ عین شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق تھا اور سیر مو بھی اس سے انحراف کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ا۔حضرت سید احمد صاحب بریلوی کا ارشاد سرکا یہ انگریزی گو شنکر اسلام ہے مگر مسلمانوں پر کچھ ظلم اور تعدی نہیں کرتی اور نہ ان کو فرض مذہبی اور عبادت لازمی سے روکتی ہے۔ہم ان کے ملک میں علانیہ وعظ کہتے اور تر و پیچ کرتے ہیں وہ کبھی مانع اور مزاحم نہیں ہوتی بلکہ اگر ہم پر کوئی زیادتی کرتا ہے تو اس کو سزا دینے کو تیار ہے۔ہمارا اصل کام اشاعت توحید الہی اور احیائے سن سید المرسلین ہے۔سو ہم بلا روک ٹوک اس ملک میں کرتے ہیں۔پھر ہم سرکارہ انگریز پر کی سب سے جہاد کریں اور خلاف اصولِ مذہب طرفین کا خون بلا سبب گرا دیں سوانح احمدی مرتبه مولوی محمد جعفر صاحب تھانیسری صفحہ (۷) ۲۔حضرت مولانا شاہ اسماعیل صاحب شہید کا فتویٰ حضرت مولانا اسماعیل ضا شہید کے متعلق لکھا ہے :۔