محضرنامہ

by Other Authors

Page 57 of 195

محضرنامہ — Page 57

A6 کے انوار اور الہام ان کے دلوں پر اُترتے ہیں اور معارف اور نکات ان کے منہ سے نکلتے ہیں۔ایک قومی تو کل ان کو عطا ہوتی ہے اور ایک محکم یقین ان کو دیا جاتا ہے اور ایک لذیذ محبت الہی جو لذت وصال سے پرورش یاب ہے اُن کے دلوں میں رکھی جاتی ہے۔اگر ان کے وجودوں کو ہاون مصائب میں پیا جائے اور سخت شکنجوں میں دے کر نچوڑا جائے تو ان کا عرق بجز محبت الہی کے اور کچھ نہیں۔دنیا ان سے ناواقف اور وہ دنیا سے دور تر اور بلند تر ہیں۔خدا کے معاملات اُن سے خارق عادت ہیں۔اُن پر ثابت ہوا ہے کہ خُدا ہے۔انہی پر کھلا ہے کہ ایک ہے۔وہ جب دُعا کرتے ہیں تو وہ اُن کو سُنتا ہے۔جب وہ پکارتے ہیں تو وہ انہیں جواب دیتا ہے۔جب وہ پناہ چاہتے ہیں تو وہ اُن کی طرف دوڑتا ہے۔وہ بالوں سے زیادہ اُن سے پیار کرتا ہے۔اور اُن کی در و دیوار پر برکتوں کی بارش برساتا ہے۔پس وہ اس کی ظاہری و باطنی و روحانی و جسمانی تائید وں سے شناخت کئے جاتے ہیں اور وہ ہر یک میدان میں اُن کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے اور وہ اُن کا ہے۔یہ باتیں بلا ثبوت نہیں “ شهر مهر پشم آریه صفحه ۴ ۲ تا ۳۱ حاشید) ” سب سے سیدھی راہ اور بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری وحانی بھلائی اور ترقی علمی کے لئے کامل رہنما ہے۔قرآن کریم ہے جو تمام دنیا کے دینی نزاعوں کے فیصل کرنے کا متکفل ہو کر آیا ہے جس کی آیت آیت اور لفظ لفظ ہزارہا طور کا تو اتر اپنے ساتھ رکھتی ہے اور جس میں بہت سا آب حیات ہماری زندگی کے لئے بھرا ہوا ہے اور بہت سے نادر اور بیش قیمت جواہر اپنے اندر مخفی رکھتا ہے جو ہر روز ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔یہی ایک عمدہ ملک ہے جس کے ذریعہ سے ہم راستی اور ناراستی میں فرق کر سکتے ہیں۔یہی ایک روشن چراغ ہے جو عین سچائی کی راہیں دکھاتا ہے۔بلاشبہ جن لوگوں کو راه راست سے مناسبت ہے اور ایک قسم کا رشتہ ہے اُن کا دل قرآن شریف کی طرف