محضرنامہ — Page 172
IKY علیحدہ کر دیا جائے۔آئین ساز اداروں اور ملازمتوں میں بھی ان کو تناسب آبادی کے لحاظ سے حصہ دیا جائے۔آج کتنی بیچارہ عموما ادنی ملازم ہے اور اکثر اعلی اور با اختیار پوسٹوں پر شیعہ ہی نظر آتے ہیں سواد اعظم کا پرزور مطالبہ ہے کہ حکومت اس علیحدہ پسند فرقہ کو ملازمتوں وغیرہ میں بھی علیحدہ کر دے اور کلیدی اسامیوں اور اعلیٰ ملازمتوں میں اس کی تعداد کے تناسب سے حصہ دے۔محترک :۔حضرت مولانا دوست محمد صاحب قریشی - مؤید :- حضرت مولانا قائم الدین صاحب " (ہفت روزہ ترجمان اسلام، لاہور ۳۱ مارچ ایم مث کالم نمبر ) فرقہ اہل حدیث کے علا و مندرجہ بالا قرارداد کے حق میں عملاً اعلان کر چکے ہیں اور احمدیوں کی طرح شیعہ اصحاب کو بھی ختم نبوت کا منکر گردان رہے ہیں۔چنانچہ مولانا خیف ندوی لکھتے ہیں :۔نبوت کے ساتھ ساتھ حضرات شیعہ کے نزدیک ایک بالکل متوازی نظام امامت کا بھی جاری ہے یعنی میں طرح انبیاء کی بعثت ضروری ہے اسی طرح ائمہ کا لقب ضروری ہے۔۔۔۔واقعہ د عمل کے اعتبار سے اجرائے نبوت اور اجرائے امامت میں کوئی فرق نہیں رہتا " (مرزائیت نئے زاویوں سے)