محضرنامہ — Page 163
۲۳ ۲۲- مولانامحمود احمد صاحب (مدیر رضوان ) (ہفتہ وار "رضوان" لاہور ۲۸ فروری ۱۹۵۳) مفتی محمدنعیم الدین صاحب مجموعه افاضات صدرالی فاضل - ناشر ادارہ نعیمیہ رضویہ لاہور ) ۲۴- مولانا سید ابوالاعلیٰ حضنا مودودی۔(الجهاد فی الاسلام طبع دوم ، شائع کردہ اچھرہ لاہور ) ۲۵- مولانا شمس الحق صاحب افغانی بهاولپور (ہفت روزہ " لولاک لائلپور ، جون شاه) -۲۶ - جناب غلام جیلانی صاحب -برق ( حرف محرمانه - احمدیت پر ایک نظر ) اگر سہو کتابت کو تحریف کہنا درست ہے تو کیا ان سب علماء حضرات کو قرآن مجید میں تحریف کرنے والے قرار دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ہم ایک پمفلٹ بھی شامل کرتے ہیں جس کا عنوان ہے :۔" حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور تحریف قرآن کے بہتان کی تردید (ضمیمہ نمبر ۱) معنوی تحریف کا الزام بھی سراسر بے بنیاد ہے۔علماء نے قرآن مجید کے مختلف تراجم کئے ہیں اور تفسیریں لکھی ہیں اگر اس اختلاف کو تحریف قرار دیا جائے تو پھر سب مفترین اور علماء کو تحریف کا مرتکب قرار دینا پڑے گا۔یا درکھنا چاہیئے کہ قرآنی معارف اور حقائق پاک اور مطہر لوگوں پر گھلتے ہیں۔اللہ تعالی فراتا ہے۔" لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ " اگر ان روحانی حقائق و معارف کو تحریف کا نام دیا جائے تو تمام اولیائے امت کو تحریف کرنیوالے قرار دیا جائے گا۔" العیاذباللہ