حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ

by Other Authors

Page 3 of 22

حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 3

حضرت سید ہ محمودہ بیگم صاحبہ 3 چار چاند کا مطلب ہے بہت روشن کہ ایک نیک باپ کی بیٹی تو تھیں اب ایک ایسے گھر کی بہو نے جارہی تھیں جو اس زمانہ میں سب سے زیادہ نیک انسان کا گھر تھا اور سب سے بڑے بیٹے کی دلہن ، جس کے اندر بہت چھوٹی عمر سے اسلام کی خدمت کی ایسی کچی اور زبر دست تڑپ تھی کہ جس کی سمجھ عام طور پر بہت بڑے بڑے انسانوں میں بھی نہیں ہوتی۔190 ء میں جب رشیدہ گیارہ سال کی ہوئیں تو اُن کی شادی ہو گئی۔بارات میں حضرت میر ناصر نواب صاحب ( جو حضرت صاحبزادہ محمود احمد صاحب کے نانا تھے ) اور حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب ڑ کی تشریف لے گئے۔'رُڑ کی ہندوستان کے ایک قصبہ کا نام ہے۔جہاں اُن دنوں آپ کے ابا کی ملازمت تھی۔جب دلہن کو بیاہ کر گھر لے آئے۔اس کے بعد حضرت اماں جان ( جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیوی تھیں) نے آپ کا نام محمودہ رکھا۔اور تب سے اسی نام سے سب آپ کو بلانے لگے۔شادی کے وقت آپ چھوٹی تھیں۔اس لئے آپ ایک سال کے لئے واپس اپنے امی ابا کے پاس چلی گئیں اور 1903ء میں دوبارہ آگئیں۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ جو آپ کی نند تھیں فرماتی ہیں:۔”انہوں نے شادی کے بعد اس گھر کو اپنا گھر اور ہم لوگوں کو اپنے