حضرت سیّدہ محمودہ بیگم صاحبہ — Page 1
حضرت سید محمودہ بیگم صاحبہ پیارے بچو! 1 حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ المعروف اُمّم ناصر حضرت سیدہ محمودہ بیگم جو ام ناصر کے نام سے جانی اور پہچانی جاتی تھیں۔آج تمہیں اُن کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں کہ کون تھیں؟ کتنی عظیم ( بڑی ) زندگی گزاری اور کب فوت ہوئیں وغیرہ۔جب تمہیں بھی ان کے متعلق پتہ چل جائے گا تو تم اپنی نمازوں اور دعاؤں میں انہیں یاد رکھنا۔اور کوشش کرنا کہ ایسی پیاری پیاری خوبیاں اپنے اندر بھی پیدا کرو! حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ 1891ء میں پیدا ہوئیں ، آپ کا نام امی ابا نے رشیدہ رکھا ( لیکن ہم یہ بات کہ محمودہ نام کیوں پڑ گیا بعد میں بتائیں گے ) آپ کے ابا کا نام حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب تھا اور اُمی کا نام مکرمہ عمدہ بیگم تھا۔اُس زمانے میں لڑکیوں کے اسکول تو پورے ہندوستان میں ہوتے ہی نہیں تھے۔اس لئے آپ نے گھر میں تھوڑی بہت تعلیم حاصل کی اور قرآن شریف بھی پڑھا۔آپ کے داد خلیفہ حمید الدین صاحب اپنے زمانے کے ایک بہت بڑے عالم اور بزرگ انسان تھے۔لاہور کی مشہور شاہی مسجد کے